
Maryoku Zero no Saikyou Kenja: Mahou Riron wo Kiwametara, Sekai Saikyou ni Natteita
魔力ゼロの最強賢者 ~魔法理論を極めたら、世界最強になっていた~
Neiton Magius جادوگروں کے ایک نامور خاندان میں پیدا ہوا، مگر خود اس کے اندر جادوئی طاقت کا شائبہ تک نہیں۔ ہمت ہارے بغیر وہ فن کے نظری پہلو میں کھپ جاتا ہے، اس امید پر کہ ایک دن محقق کے طور پر روزی کما سکے گا — یہاں تک کہ باپ کی سفارش اسے اشرافیہ Mage Corps کے داخلہ امتحان کے سامنے لا کھڑا کرتی ہے۔ سیریز Shinkoshoto کے قلم سے ہے، جو The Strongest Sage with the Weakest Crest اور My Isekai Life کے مصنف ہیں، جبکہ آرٹ O Maidens in Your Savage Season والی Nao Emoto کا ہے۔